ماڑی سہو‘ شادی شدہ خاتون ذبح‘ نامعلوم ملزم واردات کے بعد فرار

ماڑی سہو‘ شادی شدہ خاتون ذبح‘ نامعلوم ملزم واردات کے بعد فرار

  



جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان) تھانہ بارہ میل کی حدود ماڑی سہو میں شادی شدہ خاتون کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا،مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی و،نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا ریفر کردیا تفصیل کے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود موضع ماڑی سہو میں محمد عارف ولد اللہ بخش قوم سہو کی بیٹی جو کہ گھر میں اکیلی تھی اہل خانہ کام کاج کے سلسلہ میں باہر گئے ہوئے تھے اس دوران نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر جواں سالہ شادی شدہ خاتون نمرہ بی بی کو تیز دھار آلے سے اس کا گلہ کاٹ دیا مقتول نمرہ بی بی کی شادی تین سال قبل حسنین ولد محمد اسلم سے ہوئی تھی جو کہ گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے اپنے ماں باپ کے گھر میں ہی روٹھ کر زندگی گزار رہی تھی،تاہم قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانہ بارہ میل کی نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضے میں لے لیالاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا ریفر کردیا پوسٹ مارٹم کے بعدنعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کردیا،مقامی پولیس مقتول کے نامعلوم قاتلوں کو تلا ش کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر