والدہ کی ڈانٹ‘ 18سالہ دوشیزہ کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  والدہ کی ڈانٹ‘ 18سالہ دوشیزہ کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر18سالہ دوشیزہ نے کالاپتھرپی کر خودکشی کرلی‘ تفصیل کے مطابق آباد پور کی رہائشی18 سالہ منظوراں بی بی کو گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالدہ نے بری طرح سے ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر منظوراں بی بی کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

منظوراں بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے6 افراد جن میں اوباڑو کی رہائشی17سالہ مریم بی بی‘ میر پورماتھیلو کی 18سالہ رابعہ بی بی‘ چک86کی16سالہ نادیہ بی بی‘ججہ عباسیاں کا16سالہ عمرفاروق‘ فیروزہ کا14سالہ شفیق احمد اور اوباڑو کارہائشی16سالہ فرحان علی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی