مستحکم پاکستان کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا‘ ذوالفقار علی کھوسہ

  مستحکم پاکستان کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا‘ ذوالفقار علی ...

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) اتحاد تنظیم اور یقین محکم /قائد اعظم محمد علی جنا ح کے سنہری اصول تھے ان پر عمل کیا جاتا تو ہمارا شیرازہ نہ بکھرتا، ایک مستحکم پاکستان کے لیئے ہمیں اپنی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں سیاسی ورکرز سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک مخلص اور لیڈر تھے جنہوں نے بیک وقت انگریزوں اور ہندوؤں کا سیاسی مقابلہ کیا قوم ان کے ساتھ تھی اور القت کے کرم، طویل جد وجہد اور قربانیوں کے ضل میں ہمیں وطن عزیز پاکستان حاصل ہوا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا اختلافات جہوریت کا حسن ضرور ہیں لیکن ملکی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہو نی چاہیئے آج کشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں پاک فوج اور پوری قوم کشمیر یوں کے ساتھ ہیں اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں

ذوالفقار کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر