خواتین پر تشدد کرنیوالے افراد بزدل‘ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

خواتین پر تشدد کرنیوالے افراد بزدل‘ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  



ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

نہ صرف بزدل اور ظالم ہوتے ہیں بلکہ وہ احساس کمتری اور عدم تحفظ کا شکار بھی ہوتے ہیں جن کی اکثریت کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر خواتین عہد کریں کہ وہ خود پر یا کسی بھی خاتون پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش نہیں رہیں گی اور تمام مرد ہوش کے ناخن لیں اور سمجھیں کہ عورت پر تشدد انکی اپنی خوشیاں اور سکون بھی ختم کر دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہ صرف نفسیاتی علاج کی سہولیات بڑھا رہی ہے بلکہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اور تشدد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات بھی جاری کر چکی ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ تشدد اور ظلم سہ کر خاموش نہ رہیں رپورٹ کریں جو خواتین براہ راست پولیس کے پاس نہیں جانا چاہتی وہ مجھے رپورٹ کر سکتی ہیں نیز ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان سوشل گائنا کالوجی کا شعبہ فعال ہوچکا ہے

شاہینہ کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر