4مہینوں کے دوران تجارتی خسارے میں 33.52فیصد کمی ریکارڈ

  4مہینوں کے دوران تجارتی خسارے میں 33.52فیصد کمی ریکارڈ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2019،20ء کے پہلے چار مہینوں کے دوران تجارتی خسارے میں 52۔33۔ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک تجارتی خسارے کا حجم 7،77 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 33،52 فیصد کم ہے گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں تجارتی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

خسارے کا حجم 11،69 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس عرصے میں برا?مدات کا حجم 7.54 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.81 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں پاکستانی برا?مدات کا حجم 7.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ابتدائی چار مہینوں میں درا?مدات میں 19.21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی سے اکتوبر تک کے عرصے میں پاکستان کا درا?مدی بل 15.32 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں پاکستان کا درا?مدی بل 18.96 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حجم

مزید : ملتان صفحہ آخر