اساتذہ کی تضحیک ناقابل برداشت  حکومت غنڈہ عناصر کیخلاف فوری طور پر ایکشن لے‘ فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکول 

  اساتذہ کی تضحیک ناقابل برداشت  حکومت غنڈہ عناصر کیخلاف فوری طور پر ایکشن ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب اور ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے رہنما محمد سرفراز پہوڑ نے کہا کہ سٹی کالج ملتان کے استاد ملک(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

 اعجاز پر بدتمیز غنڈہ عناصر کی طرف سے بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں اورچیف منسٹر پنجاب عثمان خان بزدار، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس، وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں سرفراز، ڈپٹی کمشنر ملتان، آر پی او ملتان اور تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ استاد کی تضحیک کیا ہو گی اب بھی اگر سخت ایکشن نہیں لیا گیا اور اساتذہ کے وقار کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہ کی گئی تو کب کی جائے گی ہمارا قانون کب اتنا مضبوط ہو گا کہ استاد کی عزت پامال ہونے سے روک سکے ابھی بھی مزید واقعات کا انتظار ہے چیف جسٹس پاکستان آپ کو چیف جسٹس بنانے والے کو آج سر بازار بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ افسوس آپ کا انصاف کب بیدار ہوگا کیا اس بات کا بھی سوموٹو لیا جائے گا کیا اب بھی اتوار کو قانون کے دروازے کھلیں گے آئیں دیکھتے ہیں کہ ہمارا میڈیا استاد کی آبرو کیلئے کچھ کرتا ہے یا نہیں ہم اس افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک اعجاز کے غم میں خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ خدارا اس واقعے کا سخت نوٹس لے کر قرار واقعی ایکشن لیا جائے

ناقابل برداشت 

مزید : ملتان صفحہ آخر