غنڈہ عناصر کو کسی کالج میں داخلہ نہ دیا جائے‘ ٹیچرز کا مطالبہ

    غنڈہ عناصر کو کسی کالج میں داخلہ نہ دیا جائے‘ ٹیچرز کا مطالبہ

  



خان پور(تحصیل رپورٹر) جس معاشرے میں استاد کی عزت نہیں وہاں اور کسی کی کیا عزت ہو گی ملتان میں اوباش سٹوڈنٹس نے استاد پر بد ترین تشدد کیا جس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی و تاجر رہنما ڈائریکٹر البرکت کالج اینڈ سکول سسٹم راؤ حامد سعید،سید عمار حیدر،صدر اسٹیل ورکس میاں انعام اللہ،جنرل سیکرٹری اسٹیل ورکس رمضان شکوری،حافظ محمد دین محمدی اور صدر فرنیچر مارکیٹ ایسو سی ایشن محمد ارشد رحمانی نے ایک سروے میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقع کی ایف آئی آر تو ہو چکی ہے لیکن اس وقوعہ میں ملوث ان طالب علموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ کسی بھی استاد پر ایسے اوباش تشدد کریں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ ان طالب علموں کو پاکستان کے کسی بھی کالج میں داخلہ نہ دیا جائے اور ان کی تمام ڈگریاں منسوخ کر دی جائیں۔

مطالبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر