کبیروالا :7افراد کا پرائیویٹ سکول پرنسپل اور صحافی پر قاتلانہ حملہ

کبیروالا :7افراد کا پرائیویٹ سکول پرنسپل اور صحافی پر قاتلانہ حملہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) گلی میں کھڑے ہونے اورطلباء کو چھیڑنے سے منع کرنے کی رنجش پر 7مسلح ملزمان نے نجی سکول کے پرنسپل قاتلانہ حملہ،فائر کرکے مارنے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کی کوشش،بھاگ کر جانے بچانے کی کوشش پر فائر سڑھیوں میں جالگا،ملزمان خوف وہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرتے رہے،آفس میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق راؤ اقرار احمد اور دیگر 6مسلح اوباش ملزمان نے گزشتہ روز بستی سیداں جھنگ روڈ کبیروالامیں واقع نجی سکول کے پرنسپل کاشف جاوید گکھڑ کے آفس میں گھس کرانہیں گلی میں کھڑے ہونے اور طلباء وطالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے کا مزہ چکھانے کا کہ کر ان پر تشدد شروع کردیا اور اس دوران ملزم راؤ اقرار احمد نے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر سیدھا فائر کردیا،تاہم جان بچانے کیلئے بھاگنے کی وجہ سے وہ فائر سیڑھیوں میں جالگا۔اس دوران ملزمان خوف وہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔بعدازاں اہل محلہ کے جمع ہوجانے پر ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میڈیا نمائندگان اور پولیس تھانہ سٹی کبیروالا جائے واقع پر پہنچ گئی اور پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے متاثرہ مقامی صحافی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ میں ملوث نامزد مرکزی ملزم راؤ اقرار احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے کوشش جاری ہیں۔مذکورہ واقعہ پر انجمن صحافیوں وپریس کلب (رجسٹرڈ) کبیروالا کے صدر حفیظ سعیدی دیگر عہدیداران وممبران مہر محمد افضل جوتہ،میاں عبدالحفیظ،جاوید حسن چوہدری،سید فرخ رضا،شیخ اصغر علی،چوہدری اختر جلال نعیم،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،مہر نوید اختر گھبیسر،عبدالوہاب چوہدری،حاجی شفیق دھاریوال،ملک عمر طارق،حفیظ الرحمن فاروقی،چوہدری محمد یٰسین کمبوہ اور دیگر نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر