حکومت کی رخصتی تک تحریک جاری رہے گی‘ جمعیت علماء اسلام کا بہاولپور میں جلسہ‘ کارکنوں کی بھرپور شرکت‘ نعرے بازی

حکومت کی رخصتی تک تحریک جاری رہے گی‘ جمعیت علماء اسلام کا بہاولپور میں ...

  



بہاول پور (بیورورپورٹ) ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروزیر اعظم عمران خان کے قول فعل سے ثابت ہوا ہے کہ وہ پاکستان(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

میں بیرونی ایجنڈا پروموٹ کرنا چاھتے ھیں جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بروقت حکومت بھگاو ملک بچاو تحریک کا آغاز کیا 27اکتوبرکو کراچی سے پلان اے سے آزاد مارچ کے نام پرآغاز کیا تھا اب وہ تحریک پلان بی سے پلان سی میں داخل ہوچکی ھے اس تحریک کا تسلسل اسوقت جاری رہیگا جب تک حکومت اپنے منطقی انجام کو نہیں پہنچ جاتی یہ بات قاری غلام یسین صدیقی ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام بہاول پور قاری سیف الرحمن راشدی ضلعی جنرل سیکرٹری بہاول پور نے ختم نبوت چوک بہاول پور پر جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر ضلعی سرپرست اعلی مفتی عطاء الرحمن سٹی امیر قاری غلام مصطفی شاہد ضلعی نائب محمد افضل قریشی ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد اسلم ایڈوکیٹ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سلیم انصاری ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمدصدیق طارق سٹی نائب امیر مولانا غلام مرتظی عثمانی ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مولانا حبیب اللہ رحمانی سٹی سیکرٹری اطلاعات الطاف حسین ڈھلو و دیگر مقامی عہدیداروں وکارکنان موجود تھے۔

تحریک

مزید : ملتان صفحہ آخر