ملتان میں متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان میں متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

نے محمد وقاص سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے میں محمد ذیشان سے نقدی اور موبائل فون، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں محمد سردار سے موٹرسائیکل، چہلیک پولیس کے علاقے میں عابدہ کریم سے موبائل فون اور الپہ پولیس کے علاقے میں امام بخش سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے میں انعام اللہ اور کامرا ن کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے قطب پور پولیس کے علاقے سے اللہ دتہ، گلگشت پولیس کے علاقے سے علیم الدین، ریحان، محمد وسیم اور طاہر سلیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد ابراہیم اوردیگر 15افراد کے موبائل فون سیٹ، محمد نعیم کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کامیٹر، نیوملتان پولیس کے علاقے سے ذوالفقار کے گھرکے باہرسے سوئی گیس کا میٹر، ایم ارشد اور حنان بخاری کے موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں محمد اقبال کے گھر سے چار لاکھ 25ہزار روپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے عرفان اللہ کا موٹرسائیکل، الپہ پولیس کے علاقے میں مرید حسین اور رفیق کی زمینو ں سے پیٹر انجن چوری کرلئے گئے لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد عارف کا موٹرسائیکل، محمد رفیق، محمد عامر، عبدالغفور، محمد رمضان، محمد عدنان طاہر اور ابوحمزہ علی کے موبائل فون سیٹ چوری کرلئے گئے

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر