کوٹ مبارک‘ لوگوں کالادی گینگ کی کارروائیوں پر احتجاج

کوٹ مبارک‘ لوگوں کالادی گینگ کی کارروائیوں پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈ یرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) کوٹ مبارک کے علاقہ مکینوں نے لادی گینگ کی کاروائیوں پر کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق کوٹ مبارک کے مکینوں نے کمشنر کے دفتر کے باہر لادی گینگ کی آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سخت احتجاج کیا اس موقع پر علاقہ کے مکینوں عظیم جندانی اسلم جندانی صدیق جندانی درجنوں جندانیوں نے آئی جی پنجاب کی آمدپرکمشنرآفس(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کے باہرمیڈیاکوبتایاکہ لادی گینگ آزادانہ طورپرتھانہ کوٹمبارک،تھانہ شاہصدردین،کالاکے ایریا میں کاروایاں کررہاہے ان کے خوف وھراس سے لوگوں کا جینا حرام ہے لادی گینگ نے کچھ روز قبل ہمارے چارافرادکوناحق قتل کیا۔اسلم جندانی وغیرہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ فوری رینجرزآپریشن کرے۔جندانی برادری کاکہناتھاکہ لادی گینگ کے پاس پولیس کے مقابلہ میں جدیداسلحہ ہے۔جدیداسلحہ پردوربینیں لگی ہوئی ہیں۔جس سے پولیس کے لوگ کو بھی ٹارگٹ کرکے شہیداورزخمی کیا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے ہماری جندانی برادری کے علاوہ عام شہری بھی متاثرہورہی ہے۔ان کاکہناتھا۔تین روزقبل لادی گینگ نے شفیع منجوٹھہ کے بیٹے ریاض منجوٹھہ سے دولاکھ بھی ڈکیتی کیے اورریاض کو فائر مار کر زخمی کیا جوکہ ھسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے اسلم جندانی نے مبینہ طور پر الزام لگاتے ہوئے بتایاکہ عبداللہ رباجیانی اورحیدررباجیانی پولیس کے خلاف لادی گینگ پولیس میں لادی گینگ کے ساتھ تھے۔جوکہ لادی گینگ کاحصہ تھا۔انہوں نے مطالبہ کیاحکومت پنجاب علاقہ میں امن وامان قائم کرنے کے لئے لادی گینگ رینجرزیاپاک فوج سے آپریشن کرائے۔ اور علاقہ میں رینجرز کی مستقل چوکیوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔
احتجاج