صادق آباد میں 153جوڑوں کی اجتماعی شادی،مبارکبادیں

  صادق آباد میں 153جوڑوں کی اجتماعی شادی،مبارکبادیں

  



صادق آباد(نامہ نگار)الرحمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 153جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا, ایک تقریب کے دوران اجتماعی شادیوں کے بعد دلہنیں اپنا پیا گھر سدھارگئیں, تقریب میں دلہن اور دلہوں کے عزیز واقارب اور (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

معززین نے بھی شرکت کی, دلہنوں کے لئے جہیز اور باراتیوں کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا,آرگنائزر عبدالوحید قریشی نے بتایا کہ ہر سال اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی جاتی ہے. اب تک 560 جوڑوں کی شادیاں کرائی جاچکی ہیں, اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے, انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر جاری رکھیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر