نوابشاہ اور کے پی کے میں مزید 3بچوے پولیو وائرس کا شکار

نوابشاہ اور کے پی کے میں مزید 3بچوے پولیو وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،نوابشاہ،بنوں (این این آئی) تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ میں پیپلزپارٹی حکومت کی سابق فوکل پرسن برائے پولیو شہناز وزیر علی، مسلم لیگ (ن) حکومت کی سابق فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقبل مندوب ضمیر اکرم شامل ہوں گے۔دیگر ارکان میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن خالد مگسی، پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی صحت سروسز ڈاکٹر نوشین حامد اور سندھ اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے قانون ساز ڈاکٹر سنجے گنگوانی شامل ہیں۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور ضلع لکی مروت میں مزید 2  بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ حکام کے مطابق ضلع لکی مروت کے یونین کونسل بائست خیل، تحصیل سرائے نورنگ کی رہائشی 3 ماہ کی بچی اور جانی خیل ضلع بنوں کے رہائشی 10 ماہ کے بچے کے فضلہ ٹیسٹ لیبارٹری ارسال کئے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ سندھ کے ضلع شہید بینظیر آباد میں 11برس بعد 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ صحت حکام کے مطابق 11 سال میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وائرس کراچی سے آیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بچی کے گھر میں کراچی کے علاقے گڈاپ سے چند مہمان آئے تھے۔
ایڈوائزری گروپ

مزید :

صفحہ آخر -