وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقادکے خواہاں، علی محمد خان

وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقادکے خواہاں، علی محمد خان

  



لاہور(این این آئی) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناگزیر ہے،نئے قانون میں شہریوں کے مقامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی صلاحیت ہوگی کیونکہ اس سے انہیں اپنے مسائل کی نشاندہی کرنے کیلئے فیصلہ سازی کا اختیار ملے گا اور ان کی اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں تک باآسانی رسائی ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت بلدیاتی اداروں کے نظام کو مالیاتی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنانے اور فنڈز کی شفاف تقسیم کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ نچلی سطح پر فنڈز اور اختیارات کی منتقلی کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ نیا نظام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گا اور بلدیاتی نظام میں مالیاتی بے ضابطگیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی۔

علی ایم خان

مزید : صفحہ آخر