پی آئی اے کے اندرون و بیرون ملک اضافی سامان کے نئے ریٹس لاگو

 پی آئی اے کے اندرون و بیرون ملک اضافی سامان کے نئے ریٹس لاگو

  



لاہور(این این آئی) پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے مسافروں کے اضافی سامان کے نئے نرخ لاگو کر دیئے۔پی آئی اے سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اضافی سامان پر رقم ادا کرنا ہوگی۔پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں پر اضافی دس کلو سامان پر 5800روپے ادا کرنا ہوں گے۔پی آئی اے کی کراچی سے دبئی پرواز پر 2500اور جدہ پرواز پر 800روپے فی کلو اضافی سامان پر ادا کرنا ہوں گے۔پی آئی اے کی کراچی سے کنیڈا ٹورنٹو پرواز پر 27کلو کے اضافی پیکجپر 25000روپے ادا کرنا ہوں گے اورپی آئی اے کی کراچی سے لندن پرواز پر مسافروں کو اضافی سامان پر فی کلو 3500روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ریٹ لاگو

مزید : صفحہ آخر