ساہیوال،کزن کے ولیمہ میں شر کت کیلئے آنے والاسکیورٹی گارڈ قتل

ساہیوال،کزن کے ولیمہ میں شر کت کیلئے آنے والاسکیورٹی گارڈ قتل

  



ساہیوال(این این آئی) نواحی گاؤں لونگاں والی میں کزن کے ولیمہ میں شر کت کر نے والے ایک سیکیورٹی گارڈ نیر عباس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے فخر عباس سیال کی شادی کی تقریب میں شر کت کے لئے سول ہسپتال ساہیوال کا ایک گارڈ نیر عباس آیا ہوا تھا۔ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران وہ شادی کے ٹینٹ سے نکل کر گھر کے پچھلی طرف گلی میں کھڑی موٹر سائیکل دیکھنے گیا تو ملزم اسکے سر میں گو لی مار کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ نور شاہ نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے لیکن ابھی تک قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سیکیورٹی گارڈ قتل

مزید : صفحہ آخر