حکومت عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی،مایوس نہیں کیا جائے گا:میاں اسلم اقبال

حکومت عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی،مایوس نہیں کیا جائے گا:میاں اسلم ...

  



لاہور(این این آئی)  صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کرے گی، عوامی خدمت کا جو مینڈیٹ ملا ہے اس کی لاج رکھیں گے او رعوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے، انصاف، تعلیم، صحت کی معیاری سہولیات پر عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق ہم اسے لوٹائیں گے،سابق کرپٹ حکمرانوں نے عام آدمی کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات سے محروم رکھ کر بیرون ممالک اپنے محلات بنائے ان حکمرانو ں نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران صرف مافیاز پیدا کئے - قومی اداروں کو تباہ کیا اور غریب قوم کا خون نچوڑا،قوم سے وعدہ ہے کہ مل کر پاکستان کے 98فیصد لوگ جو اس نظام سے مایوس ہوچکے ہیں ان کی ترقی کیلئے کام کریں گے - صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار ڈھولن وال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا -صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمیں مافیاز کے خلاف لڑنا ہے اور قومی اداروں کو ٹھیک کرنا ہے اور عوام کا اعتماد ان اداروں پر بحال کرنا ہے -ہماری حکومت سابق حکومتوں کے لئے گئے اربوں کھربوں کے قرضے اتار رہی ہے اور گذشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے دس ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے ہیں -انہو ں نے کہاکہ عدلیہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو انصاف فراہم کررہی ہے - ہم اپنا پیٹ کاٹ کر عدلیہ کو وسائل دیں گے - ججوں کی کمی کو پورا کریں گے تاکہ غریب آدمی کو بروقت انصاف مل سکے - ہم اداروں پر یقین رکھتے ہیں اور عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور یہی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے -صوبائی وزیر نے کہاکہ ن لیگ کے ارسطو احسن اقبال روز ٹی وی پر آکر بھاشن دیتے ہیں وہ قوم کو یہ بھی بتادیں کہ ان کی حکومت نے اس ملک اورقوم کے ساتھ کیاکیاہے؟ن لیگ نے برسوں اس ملک پر حکومت کی اور غریب قوم کو گروی رکھ کر اپنی جیبیں بھریں -بعدازاں صوبائی وزیر نے سی آئی اے روڈ کے سیوریج سسٹم اور سکندریہ کالونی میں سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا-

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر