اندرون اور بیرون ممالک سے آنے جانیوالی 9پروازیں منسوخ،4لیٹ

 اندرون اور بیرون ممالک سے آنے جانیوالی 9پروازیں منسوخ،4لیٹ

  



لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ 4تاخیر کا شکار رہیں۔ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312،کراچی جانے والی پرواز پی کے 313،کراچی جانے والی پرواز پی اے 401،کراچی سے آنے والی پرواز پی اے402،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 386،کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 404،کراچی جانے والی پرواز پی اے 405اورکراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306منسوخ ہو گئی۔گزشتہ روزبھی کئی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہیں۔عوام ایکسپریس 3 گھنٹے،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،خیبر میل 2،پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین 2،2گھنٹے،علامہ اقبال، گرین لائن، اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس،قراقرم،ملت ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس اورجناح ایکسپریس ڈیڑھ،ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔ پروازوں کے منسوخ اور ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ مسافروں او ران کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر