ملک بھر میں موسم سرد، میدانی علاقوں میں دھند،پہاڑوں پر برفباری

ملک بھر میں موسم سرد، میدانی علاقوں میں دھند،پہاڑوں پر برفباری

  



اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک،شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرکے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے اضلاع کہیں کہیں بارش ہوئی۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم ابر آلود اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 16، مظفرآباد (سٹی، ایئرپورٹ 09)، راولاکوٹ 01، خیبر پختونخواہ میں مالم جبہ 14، کاکول 08، پٹن، بالاکوٹ، پاراچنار 07، سیدو شریف 06، دیر (بالائی 04، زیریں 03)، چترال 02، دروش 01، گلگت بلتستان میں اسکردو 05، استور 04، بگروٹ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 2، بگروٹ میں منفی 1، مالام جبہ اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر