یورپی کمیشن کی افغانستان کیلئے 4کروڑ یورو کی ہنگامی امداد مختص

یورپی کمیشن کی افغانستان کیلئے 4کروڑ یورو کی ہنگامی امداد مختص

  



برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کے لیے ہنگامی امداد کی مد میں چارکروڑ یورو مختص کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یورپی کمیشن کی جانب سے اب تک افغان متاثرین کے لیے افغانستان میں چھ کروڑ 10 لاکھ یورو، پاکستان میں 90 لاکھ یورو اور ایران میں 70 لاکھ یورو خرچ کیے جاچکے ہیں۔مذکورہ اعلامیے کے مطابق کمشنر برائے ہیومینیٹری ایڈ اینڈ کرائسس منیجمنٹ کرسٹوس اسٹائلینائیڈز نے کہاکہ افغانستان میں گزشتہ برس سے حکومت اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کے مابین تنازعات میں شدت آئی ہے جس کے باعث انسان دوست سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تباہ کن سیلابوں نے بھی جنگ زدہ ملک کو متاثر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین خصوصاً بچوں کی مدد کے لیے امداد کا دائرہ وسیع کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں یورپی یونین کی مالی اعانت سے افغان مہاجرین کے ساتھ اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کو بھی مدد ملے گی۔کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں افغان مہاجرین کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی بنیادی خدمات تک تحفظ اور رسائی ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے 1992 کے بعد سے افغانستان میں متاثرہ لوگوں کے لیے اب تک 87 یورو 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے جاچکے ہیں۔

یورپی کمیشن/ امداد

مزید : صفحہ آخر