عالمی برادری نے 17 برس بعد مقبوضہ کشمیر  پر پاکستان کا موقف تسلیم کیا، فخر امام 

  عالمی برادری نے 17 برس بعد مقبوضہ کشمیر  پر پاکستان کا موقف تسلیم کیا، فخر ...

  



  ملتان (این این آئی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے گزشتہ 17 برس بعد مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے موقف کو اپنا شروع کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس کے بعد سے مسئلہ کشمیر کو نئی روح مل گئی۔سید فخر امام نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بتدریج بھارت پر مسئلہ کشمیر کا تنازع حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی نمائندگان کانگریس امریکی انتظامیہ پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عالمی برادری اہم کردار کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 12 سے 13 ہزار نوجوان کو حراست میں لیا ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا چینلز کو دشواریوں کا سامنا ہے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران کئی مقامی صحافیوں کو مبینہ طور پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

فخر امام

مزید : صفحہ آخر