سندھ بھر میں 48لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین فراہم کردی گئی

سندھ بھر میں 48لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین فراہم کردی گئی

  



کراچی(آئی این پی)محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 48لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین فراہم کی جاچکی ہے، 18 نومبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 30 نومبر تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر  میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، یہ مہم 30 نومبر تک جاری رہے گی، والدین اور شہریوں کی جانب سے تعاون قابل تحسین ہے۔اتوار کی تعطیل کے دن بھی ٹائیفائیڈ ویکسین مہم جاری رہے گی، سرکاری وبلدیاتی صحت مراکز اور نجی اسپتالوں میں ویکسین فراہم کی جارہی ہے، انتظامیہ نے ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 ویکسین فراہم

مزید : صفحہ آخر