فاٹا ایکٹ19، پاٹا ایکٹ18ء سے متعلق دائر درخواستوں کی آج سماعت ہوگی

  فاٹا ایکٹ19، پاٹا ایکٹ18ء سے متعلق دائر درخواستوں کی آج سماعت ہوگی

  



 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر کو فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 سے متعلق دائر درخواستوں سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان (آج)پیر کو فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ روم نمبر ایک میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اسلام آباد بنام ملک غلام مصطفٰے وغیرہ کیس کی سماعت جو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق ہے دن ایک بجے کورٹ روم نمبر تین میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم چار رکنی سپیشل بینچ کرے گا۔

سماعت آج

مزید : صفحہ آخر