عمران خان مودی سے بات کرنے کو تیار،وزیر اعلیٰ سندھ سے کیوں نہیں؟مصطفی کمال

عمران خان مودی سے بات کرنے کو تیار،وزیر اعلیٰ سندھ سے کیوں نہیں؟مصطفی کمال

  



کراچی(آن لائن) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ عمران خان صاحب پی ٹی آئی کے وزیر اعظم نہیں ہیں پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ ملک صرف وزیراعظم کی خواہش اورمرضی کے مطابق نہیں چل سکتا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے موجودہ وزیر اعظم کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں ہیں سندھ کے وزیر اعلی سے وہ بات نہیں کرتے وفاقی حکومت کی مسلسل یہی کوشش ہے کہ سندھ حکومت ختم کریں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کو تیار ہے لیکن سندھ وزیر اعلی سے بات کرنے کو تیار نہیں آپ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں صرف ایک صوبے کے نہیں آپکی تقاریر سے لوگ مایوس ہورہے ہیں آپ پی ٹی آئی کے وزیر اعظم نہیں ہیں پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں زبان کو استعمال کرنے سے پہلے سوچنا چاہئیے کہ عوام پر کیا اثر ہوگا ڈیڑھ سال ہوگیا لیکن آپکی انا ختم نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے میں نیا بلدیاتی نظام دے دیا سندھ آپ کے ملک کا حصہ نہیں ہے کہ وہ اپنی حکومت آنے کا انتظار کررہے۔ آج اللہ کی طرف سے ہم پر عذاب آرہا ہے۔ شہر کراچی دنیا کے 4 بدترین رہنے والے شہروں میں شامل ہوگیا ہے آج یہاں کتوں کے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں پینے کا پانی نہیں ہے۔پاکستان میں 70 سالوں میں صرف ایک شہر پلاننگ کے تحت بنایا گیا وہ بھی صرف حکمرانوں نے اپنے آرام کے لئے بنایا ہے،ایک بھی شہر انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے نہیں بنایا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں جو لوگ کشمکش میں ہیں  وہ آئیں اور پی ایس پی شمولیت اختیار کریں۔ 

مصطفی کمال

مزید : صفحہ آخر