نبی پاکؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک بہترین رول ماڈل، رضا بشیر تارڑ

  نبی پاکؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک بہترین رول ماڈل، رضا بشیر تارڑ

  



ٹور نٹو (این این آئی)کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی سیرت و زندگی انسانیت کے لئے ایک اہم مقدس تحریک ہے۔ اوٹاوا میں رسول اکرمؐ کی ولادت باسعادت منانے کے لئے سلام پاکستان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے حضرت محمدؐکی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سادگی، رحمت، رواداری اور معافی ان کی زندگی کا خاصہ ہے اور زندگی کے ہر پہلو میں ہمارے لئے ایک بہترین رول ماڈل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نبی پاکؐ کی سنہری تعلیمات اور ان کی حقیقی روح پر عمل کرنا چاہئے۔ 

رضا بشیر تارڑ

مزید : صفحہ آخر