لاہور،گلے پر ڈور پھرنے سے 7سالہ بچہ زخمی،وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور،گلے پر ڈور پھرنے سے 7سالہ بچہ زخمی،وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

  



لاہور(این این آئی)وحدت کالونی میں ڈور پھرنے سے سات سالہ بچہ زخمی ہوگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر تے ہوئے پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ سالہ ابو بکر اپنی والدہ کے ساتھ سودا سلف لینے کے لئے جارہا تھا کہ پتنگ کی دھاتی ڈور نے اسے زخمی کر دیا۔ بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔وزیراعلی پنجاب سردا ر عثمان بزدارنے لاہور میں پتنگ بازی پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کاحکم دیا۔وزیراعلی پنجاب نے ڈور پھرنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے،واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونا متعلقہ حکام کی کوتاہی ہے۔پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس افسران فیلڈ میں نکلیں۔ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔

بچہ زخمی

مزید : صفحہ آخر