پاکستان نے بھارتی معمر شہری کو  واہگہ سرحد پر ویزا جاری کردیا

پاکستان نے بھارتی معمر شہری کو  واہگہ سرحد پر ویزا جاری کردیا

  



لاہور(این این آئی) پاک بھارت معاہدے کے تحت پاکستان نے ایک 82 سالہ بھارتی معمر شہری کو واہگہ سرحد پر ویزا جاری کر دیا۔65 سال سے زائد عمرکے شہریوں کو سرحد پر ویزا دینے کے پاک بھارت معاہدے کے تحت پاکستان نے ایک 82 سالہ بھارتی معمر شہری کو واہگہ سرحد پر ویزا جاری کر دیا۔بٹالہ کا رہنے والا پیاراسنگھ مانو اپنا آبائی گاؤں وہاڑی کا چک 25 کو دیکھنے پاکستان آیا ہے، پیاراسنگھ مانو ادبی شخصیت ہے، جسے 44 سالہ پاکستانی نوجوان منیر ہوشیار پوری نے ویزا دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی شہری

مزید : صفحہ آخر