عمران خان نے نواز شریف کو باہر خود بھیجا،سارا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیا:سرا ج الحق

عمران خان نے نواز شریف کو باہر خود بھیجا،سارا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیا:سرا ج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور / اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی ہے،عمران خان نے خود نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی اور بوجھ عدالتوں پر ڈالا دیا، چیف جسٹس نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا ہے،آصف زرداری اعصابی طور پر کمزور نہیں ہیں اس لیے ان کا مسئلہ بڑا نہیں لگتا ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں جے آئی یوتھ لیڈرز کنونشن سے خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم قرآن کے اوراق کو نہیں جلا سکتے لیکن عدالتوں،سیاست،ایمانوں اورحکومت سے قرآن کا نظام نکال دیا گیا ہے، ہمارے اسکولوں اور کالجوں سے قرآن کے نظام کو نکال دیا گیا ہے۔ ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی گئی لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام،سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو وہاں کیا گیا، 72 سال سے ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست، جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنارکھا ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بداخلاق، چور، ڈاکو اور بدکردار اشرافیہ سے اس نظام کو چھین کر نوجوانوں کے ہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں،64 فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگارہیں۔ نوجوان آئندہ الیکشن میں حکومت سے بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی ہے، وہاں نوجوانوں کو شہید کیا گیا،22 دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے۔ اسلام آباد کے بے ضمیروں کے قبرستان میں جا کر حی علی الجہاد کا اعلان کریں گے۔کنونشن سے صوبہ وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری،سیکرٹری جنرل بلا ل قدرت بٹ،جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر محمد زبیر گوندل اور جے آئی یوتھ پنجاب وسطی کے صدر شاہد نوید ملک نے بھی خطاب کیا۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -