بھارت میں فضائی آلودگی سے ہر سال ایک لاکھ بچے ہلاک ہونے کا انکشاف

بھارت میں فضائی آلودگی سے ہر سال ایک لاکھ بچے ہلاک ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی،جنیوا(آن لائن)بھارت کی فضاؤں میں موجود زہریلی گیس ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہیں۔ یہ انکشاف  ایک تحقیق میں کیا گیا، جس کے مطابق بھارت بارہا ماحول کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 بھارت میں واقع ہیں۔ عالمی سطح پر اس بارے میں متعدد بار توجہ دینے کی اپیلوں کے باوجود گذشتہ انتخابا ت میں بھارتی سیاست دانوں نے اس مسئلے کو مکمل نظر انداز کردیا۔سٹیٹ آف انڈیا انوائرمنٹ (ایس او ای)کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ہر سال بھارت میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 12.5 فیصد کی وجہ فضائی آلودگی ہے، جو موجودہ بھارتی حکومت کی ماحولیات کے حوالے سے سنجیدگی کی کافی بری تصویر پیش کرتی ہے۔سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرنمنٹ (سی ایس ای)کی ایک رپورٹ کے مطابق پورے بھارت میں پانی کے 86 فیصد ذخیرے بھی شدید آلودہ پائے گئے جبکہ ری نیو ایبل انرجی کے حوالے سے بھارت کی پیش رفت کافی مایوس ہے۔رپورٹ کے مطابق گیس پر چلنے والے بجلی کے منصوبے اپنی استعداد کا 24 فیصد جبکہ پن بجلی کے منصوبے محض 19 فیصد پیدا کر پا رہے ہیں۔ سی ایس ای کے مطابق ری نیو ایبل انرجی کے حوالے سے بھارت کی پیش رفت مایوس کن ہے۔ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے ہدف کا صرف 6.3 فیصد جبکہ شمسی بجلی کے ہدف کا محض 5.86 فیصد حاصل ہو سکا ہے۔اسی طرح، بھارت میں زہریلا مادہ خارج کرنے والی صنعتوں کی تعداد میں 2009۔ 2016 کے دوران 56 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 2011۔ 2018 کے دوران بڑے پیمانے پر آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کی شرح 136 فیصد تک بڑھی۔بھارت 2050 تک دنیا کی شہری آبادی میں اکتالیس کروڑ نفوس کا اضافہ کرنے والا ہے لیکن دوبارہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم نریندرا مودی نیاپنی الیکشن مہم میں ماحولیاتی تبدیلی کا ذکر تک نہ کیا۔ بس ماحولیات کے عالمی دن پر انہوں نے ایک ٹویٹ میں پیغام دیا: فطرت کے ساتھ اتحاد میں رہو۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2050میں ماحولیاتی آلودگی سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔ یہاں زیادہ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔ چین اور بھارت سب سے زیادہ آلودگی کی وجہ سے اموات ہوں گی۔ ترقی یافتہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک کی نسبت اموات کی شرح کم رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق اموات کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی آلودگی کے پانی اور صحت پر اثرات شامل ہوں گے۔
بھارت/ آلودگی

مزید :

صفحہ آخر -