DHAاسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس،رجسٹرڈ ڈیلرز کی بڑی تعداد میں شرکت

DHAاسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس،رجسٹرڈ ڈیلرز کی بڑی ...

  



زمین پاکستان ایڈیشن(DHAایسوسی ایشن)

صدر ابو بکر بھٹی نے مصالحتی کمیٹی اور ایلڈر کونسل کے ساتھ اپنی ٹیم کی ایک سالہ کارکردگی کو شاندار قرار دے دیا،،مثبت تنقید اور قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرتے رہیں گے،صدر کا خطاب

جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود نے اے جی ایم کے بر وقت انعقاد کو اعزازقرار دیتے ہوئے سالانہ حسابات پیش کیے،پراپرٹی بحران کے حل کے لیے ایسوسی ایشن کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے اگا ہ کیا

پراپرٹی بحران کے حل کے لیے ایسوسی ایشن کی طرف سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ورکرز کے لیے ٹریننگ سیمینار کرانے کا اعلان

صدر ابو بکر بھٹی کی طرف سے الخدمت گروپ سمیت ڈی ایچ اے کے تمام دھڑوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

آئندہ سے الیکشن پینلز کی بنیاد پر کرانے کی تجویز دے دی

اے جی ایم سے چیئرمین ملک آصف جہانگیر،سینئر نائب صدرمیجر(ر) انوار ڈار،نائب صدرمون ملک،میڈیا انچارج عقیل ملک،فنانس سیکرٹری ذو الفقار حسن کا خطاب

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر خالد محمود چودھری،الخدمت گروپ کے چیئرمین میاں طلعت احمد،سابق نائب صدر حاجی عبد الطیف چودھری،میجر محمد فاروق،سابق جنرل سیکرٹری حاجی زاہد حسین کے سخت سوالات اور تنقید

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(میاں طلعت احمد) بمعہ فوٹو

الخدمت گروپ ڈی ایچ اے لاہور کے چیئرمین،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر و چیئرمین میاں طلعت احمد نے اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی ایک سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کارکردگی کو نعروں تک محدود قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ آئین میں مصالحتی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 3ہے5 ارکان بنا کر زیادتی کی گئی ہے،اے جی ایم کی اطلاع ممبران کو21دن پہلے دینا لازمی ہے جو نہیں دی گئی،کسی کو گزشتہ روز اور کسی کو اے جی ایم کے دن اطلاع ملی ہے،میاں طلعت احمد نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسفر اخراجات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے کچھ نہیں کیا،میاں طلعت احمد نے مصالحتی کمیٹی کے ارکان،ایلڈر کونسل کے ذمہ داران، کمیٹیوں کی نامزدگی میں الخدمت گروپ کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی اظہار تشویش کیا۔

(ڈاکٹر خالد محمود چودھری) بمعہ فوٹو

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود چودھری کی اے جی ایم کے موقع پر صدر ابو بکر بھٹی کے غیر سنجیدہ رویے پر سخت تنقید،جنرل کونسل کے اجلاس کو مذاق کی نظر کر دیا گیا جو درست عمل نہیں ہے،ایک سالہ کارکردگی فوٹو سیشن سے آگے نہیں بڑھ سکی،من پسند افراد کو وائس چیئرمینز اور کمیٹیوں کے ذریعے نوازنا غیر آئینی فعل ہے فائدے کی بجائے نقصان ہوا،اے جی ایم کے سرکلر کے ساتھ اڈٹ رپورٹ کا نہ آنا بھی لمحہ فکریہ ہے ایسوسی ایشن تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے۔

(حاجی عبد الطیف چودھری) بمعہ فوٹو

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق نائب صدر حاجی عبدالطیف چودھری نے اے جی ایم میں سوال اٹھایا کہ موجودہ ایسوسی ایشن دو عملی کا شکار ہے،ایک طرف زمین ڈاٹ کام کی مخالفت کر رہی ہے دوسری طرف ایسوسی ایشن کے عہدیدار زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر میٹنگ کر رہے ہیں اور ان کے نٹ ورک کا حصہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے بڑا مایوس کیا ہے،جواب میں ابو بکر بھٹی نے کہا کہ ہم یکسو ہیں،زمین ڈاٹ کام ڈیلرز کی دشمن ہے،ڈی ایچ اے اب آئندہ کوئی منصوبہ زمین ڈاٹ کام کو نہیں دے گا۔

(میجر (ر) محمد فاروق) بمعہ فوٹو

ڈی ایچ اے لاہور کے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ میجر(ر) محمد فاروق کی آرمی آفیسر کو مصالحتی کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا گلہ، جنرل کونسل کے اجلاس میں انہوں نے براہ راست صدر ابو بکر بھٹی سے سوال کیا کہ ڈی ایچ اے میں ریٹائرڈ آرمی آفیسرز کی بڑی تعداد رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہے بتایا جائے کہ کیا جان بوجھ کر آرمی آفیسرکو نظر انداز کیا گیا ہے یا کوئی مجبوری تھی،میجر(ر) محمد فارق کے سوال پر صدر ابو بکر بھٹی نے تسلیم کیا کہ غلطی ہو گئی ہے آرمی آفیسر ہمارے لیے قابل احترام تھے اور ہیں ان سے مشاورت جاری رکھیں گے

(حاجی زاہد حسین)بمعہ فوٹو

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی زاہد حسین نے اے جی ایم میں حکومت کی طرف سے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی بحران کے حل کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا کردار بڑا اہم ہے،اختلافات بھلا کر مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،پراپرٹی بحران بڑھ رہا ہے،بے جا ٹیکسز کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،دفاتر بند ہو رہے ہیں،مضبوط لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

(فوٹو کیپشن)(1)

DHAاسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی جنرل کونسل سے صدر ابو بکر بھٹی خطاب کر رہے ہیں،چیئرمین ملک آصف جہانگیر،سینئر نائب صدر میجر انوار ڈار،نائب صدر مون ملک،بابا شکور،سعود بخاری،جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود،فنانس سیکرٹری ذو الفقار حسن،جوائنٹ سیکرٹری میاں احمد یاسر اسٹیج پر بیٹھے ہیں

(2)

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی،سیکرٹری جنرل میاں شاہد محمود کا وزیر مملکت شہر یار آفریدی کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

اے جی ایم کے شرکاء

مزید : ایڈیشن 1