مسلمان اسلامی شعائر کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کر سکتے،جہانگیر اشرف

مسلمان اسلامی شعائر کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کر سکتے،جہانگیر اشرف

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی جہانگیر اشرف وینس نے سوز ویلفیئرفاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل مہراظہرحسین وینس،ذیشان ستار وینس اور بخت ویر وینس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناروے میں ہونے دلخراش واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے  اس سے پوری مسلم امہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔قرآن پاک الہامی کتاب ہے جوانسانیوں کی بھلائی و راہنمائی کے لیے نازل کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان جنتا بھی کمزور ہوجائے وہ اسلامی شعائر کی بے حرمتی کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔استعماری قوتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہرآئے روز ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ناروے حکومت کے ساتھ ہرقسم کے سفارتی تعلقات کو فی الفور ختم کرکے ان کے سفیر کوملک بدر کردیاجائے۔

جہانگیر اشرف

مزید : میٹروپولیٹن 1