کپتان حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،سلیم رضا

کپتان حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،سلیم رضا

  



 لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ کپتان حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی فوری انتخابات کرائے جائیں، مو جودہ حکو مت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں فی الفورعام انتخابات کا انعقاد ضروری ہو چکا ہے،  وزیر اعظم اور ن کی ٹیم کے ہاتھو ں سے کشمیر نکل چکاہے،کشمیر پر حکومت کی پالیسی انتہائی غیر موثر ثابت ہو ئی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکو مت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں فی الفورعام انتخابات کا انعقاد ضروری ہو چکا ہے، ملک کو نااہل حکمرانوں نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ہے، معاشی حالات سے پاکستان دنیا کا کمزور ترین ملک بن چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت اگر ایک سال اور رہی تو حکمرانی لینے والی کو ئی جماعت نہیں ہو گی۔

سلیم رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1