چین نے امریکہ کو دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنیوالا ملک قرار دیدیا 

چین نے امریکہ کو دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنیوالا ملک قرار دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ناگویا(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)چینی حکومت کے اعلیٰ سطح سفارتکار وانگ ای نے کہا ہے امریکہ دنیا میں عدم استحکام کا سب سے بڑی وجہ ہے، اس کے سیاستدان دنیا بھر میں چین پر بے بنیاد الزاماتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد جی 20مما لک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ڈچ وزیرخارجہ اسٹیف بلاک سے ملاقات میں چینی اسٹیٹ کاونسلر نے کہاامریکہ نے سیاسی مقا صدحصول اور جائز چینی کاروبار کو متاثر کرنے کیلئے ریاستی عناصر کا استعمال کیا اور ان کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے جو غنڈہ گرد ی کے زمر ے میں آتا ہے،چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای نے کہا امریکہ وسیع پیمانے پر یکطرفہ اور تحفظ پسندی میں مصروف اور کثیر الجہتی تجا ر تی نظام کو نقصان پہنچا ر ہا ہے، یہ عدم استحکام پیدا کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا عنصر بن گیا۔خبررساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ڈچ وزیر خارجہ اسٹیف بلاک سے ملاقات میں چینی اسٹیٹ کاونسلر خود کو امریکا پر تنقید سے باز نہیں رکھ سکے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای نے کہا امریکہ وسیع پیمانے پر یکطرفہ اور تحفظ پسندی میں مصروف اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچارہا ہے، یہ عدم استحکام پیدا کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا عنصر بن گیا۔انہوں نے مزید کہا امریکہ نے سیاسی مقاصد کے حصول اور جائز چینی کاروبار کو متاثر کرنے کیلئے ریاستی عناصر کا استعمال کیا اور ان کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے جو غنڈہ گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔وانگ ای نے کہا چین کی ترقی تاریخ کا ناگزیر رجحان ہے جسے روکنے پر کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔واضح رہے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشیائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری سٹیٹ ایلس جی ویلز نے الزام لگایا تھا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کو کرپشن سے متعلق تحقیقات میں استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے اسلام آباد کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سی پیک سے صرف چین کو فائدہ ہوگا اور اگر بیجنگ یہ منصوبہ جاری رکھتا ہے تو کچھ فائدے کے بدلے پاکستان کو طویل مدت میں بڑا نقصان ہوگا۔ اگر پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے وقت مل بھی جائے تو یہ قرضے اس کی اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رہیں گے جس سے وزیر اعظم عمران خان کے اصلاحات کے ایجنڈے کو نقصان پہنچے گا۔جس پر چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا امریکہ، سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط برتتے۔
چین 

مزید :

صفحہ اول -