کاشانہ کی بیٹیوں کی خود اعتمادی اور خودداری قابل قدر ہے،افشاں لطیف

کاشانہ کی بیٹیوں کی خود اعتمادی اور خودداری قابل قدر ہے،افشاں لطیف

  



لاہور(پ ر) کاشانہ ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ کاشانہ کی بیٹیوں کو تعمیری تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ یتیموں کی دعاؤں کی تاثیر سے بیشک تقدیر بدل جاتی ہے،ان کی فلاح وبہبود پراپناپیسہ صرف کرنیوالے مخیر حضرات خوش نصیب ہیں۔جنت کے ٹکٹ ہمارے آس پاس بکھرے پڑے ہیں بس انہیں اٹھانے اورآنکھوں سے لگانے کی ضرورت ہے۔پرعزم اورپرجوش بچے ہماراروشن مستقبل ہیں،ہم ان پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔کاشانہ کی بیٹیوں کی خوداعتمادی اورخودداری قابل قدر ہے۔تفریحی مقامات پرکھیلتے کودتے اور پکنک کرتے ہوئے بیٹیوں کے چہروں پرخوشی کے رنگ قابل دیدہوتے ہیں۔وہ گذشتہ روزلاہورچڑیاگھر میں سیروسیاحت اورپکنک کے بعدکاشانہ کی بیٹیوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں۔مسزافشاں لطیف نے مزید کہا کہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران بھی بچے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔کاشانہ کی یتیم وناداراوربے سہارا بیٹیوں کازندگی کی ہرخوشی پرپوراحق ہے۔

 جوانہیں ہرصورت فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ کی بیٹیاں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں میں بھی بہت نمایاں ہیں۔کاشانہ میں مثالی صفائی ستھرائی اورڈسپلن کاکریڈٹ ہونہار اورفرنبردار بیٹیوں کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ کی بیٹیوں نے ہرمرحلے پرہماری دی گئی تربیت کاحق اداکیا ہے۔ ان شاء اللہ یہ بیٹیاں کاشانہ سے فارغ ہونے کے بعدبیاہ کر جس گھر میں بھی جائیں گی اسے جنت بناتے ہوئے ادارے اوراساتذہ کانام روشن کریں گی۔

نوٹ 

:   تصویرکاکیپشن 

کاشانہ ویلفیئرہوم میں سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف،سٹاف ممبرز او

مزید : میٹروپولیٹن 1