اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی طلب، مریم نواز کا شرکت سے انکار، مسلم لیگ (ن) کا 4رکنی وفد جائیگا

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی طلب، مریم نواز کا شرکت سے انکار، مسلم لیگ (ن) کا ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی اے پی سی (کل)26نومبر کو  طلب کر لی ہے جس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن قبال کو ٹیلیفون کر کے اے پی سی کے حوالے سے مشاورت اور شرکت کی دعوت دی ۔مولانا فضل الرحمن نے، اے این پی، قومی وطن پارٹی نیشنل پارٹی، جے یوپی اور جمعیت اہلحدیت،پختونخوہ ملی عوامی پارٹی کی قیادت کو بھی دعوت دیدی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26نومبر بلانے پر اتفاق کیا گیاگفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی، آ۔آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔دریں اثناسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد شکیل دے دیا ہے۔وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ نے اعلی سطح کا وفد تشکیل دیا ہے،

اے پی سی

مزید : صفحہ اول