اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 320روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا،برائلر سستا

 اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 320روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا،برائلر سستا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)حکومتی کوششوں کے باوجود ٹماٹر کی بلند پرواز کو نہ روکا جا سکا، سرکاری سطح پر ٹماٹر کی قیمت20روپے اضافے سے 210روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے اوپن مارکیٹ میں 300 سے320روپے فی کلو فروخت جاری رکھی،برائلر گوشت کی قیمت مزید 3روپے کمی سے 193 روپے فی کلو رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی عوام کو اوپن مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی سرکاری نرخنامے کے مطابق دستیاب نہ ہو سکی۔ آلو کچا چھلکا سرکاری نرخنامے 57روپے کی بجائے 60سے 65 روپے،آلو شوگر فری 45کی بجائے 50،آلو سٹور32کی بجائے 40،پیاز 76کی بجائے 90 سے 100، ٹماٹر 210 کی بجائے 300سے 320،لہسن دیسی 236کی بجائے 280سے 300روپے،لہسن چائنہ 248 کی بجائے 300 سے 310،ادرک چائنہ289کی بجائے 350، بینگن 36 کی بجائے40 سے 45،کھیرا فارمی 48کی بجائے 50 سے 55، کریلے 54کی بجائے  65سے  70، پالک فارمی 20 کی بجائے 25 سے 28، ٹینڈے دیسی 52 کی بجائے  60 سے 65،پالک دیسی 30،لیموں چائنہ 52 کی بجائے 60 سے 65، میتھی40کی بجائے50سے 60، لہسن ایرانی  کی بجائے 260،بند گوبھی56کی بجائے 70، پھول گوبھی 44 کی بجائے 60 روپے، گھیا کدو 32کی بجائے50،شلجم  27 کی بجائے 45 سے 50، سبز مرچ 175کی بجائے 200 سے 220، شملہ مرچ 220 کی بجائے 240 سے 250 ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 110 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

لاہور(اپنے نمائندے سے) شادمان اتوار بازار میں ٹماٹر کی اڑان رواں دواں کسی بھی قسم کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو سکی ٹماٹر اپنی اُس قیمت پر نہیں آ سکا جتنے میں آنا چاہئے تھا۔پورے شادمان اتوار بازارمیں صرف تین چار جگہ پر ٹماٹر فروخت ہو رہا تھا اور پور ے شادمان اتوار بازار میں ٹماٹر نایاب پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق آلو 53 روپے، پیاز 73 روپے فی کلو میں سیل ہو رہا ہے۔ شادمان اتوار بازار میں سبزیوں کے ریٹس پالک 18، میتھی 38، شلجم سفید 25، گھیا کدو30، گاجر38، سن گول، 34ماڑو30، مٹر78، کریلے52، بینگن گول 34، کھیر ا46، پھول گوبھی 40، مونگرے 80، لال مولی 20 روپے، دھنیا 35روپے، سلاد10، پودینہ 10، چقندر 40، انار قندھاری 160، سیب ایرانی 130، گرے فروٹس 20، انگور ایرانی 200، مسمی 80روپے، فروٹس  80، کیلا70،شکرقندی60، سنگھاڑا 60، ملوک 100 روپے کے حساب سے فروخت ہوئے۔لہسن چائنہ 238، ادرک 286 روپے کلو فروخت میں فروخت ہوا۔صارفین نے ریلیف نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1