الیاس عمر جیسے مجاھد ملت کی آنکھوں کے تارے ہیں،اشرف جلالی

الیاس عمر جیسے مجاھد ملت کی آنکھوں کے تارے ہیں،اشرف جلالی

  



لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ناروے میں ہونے والی قرآن مجیدکی بیحرمتی کے دلخراش واقعے کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے داروغہ والا  میں ”تحفظ قرآن کانفرنس“کا انعقاد کیا جسکی صدارت حضرت پیر سید عبد الشکورشاہ  نے کی اور نظامت مولانا محمد عمر جلالی نے کی۔تحفظ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا قرآن کی بیحرمتی روکنے والے محمد الیاس عمر جیسے مجاھد ملت کی آنکھوں کے تارے ہیں۔قرآن سے ٹکراؤ آزادی نہیں بربادی ہے۔اسلاموفوبیا نے مغربی جنونیوں کو ہواس باختہ کر دیا ہے افسوس کہ وہ قرآن جس نے انسان کو تحفظ دیا ہے بد بخت انسان اسی قرآن کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔قرآن جلانے کی سوچ رکھنے والے خود جل جائیں گے مگر قرآن ہمیشہ ترو تازہ رہے گا۔کچھ عرصے سے ناروے اسلام دشمن کاروائیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

اتنے بڑے واقعہ پر ناروے کے سفیر کی صرف جواب طلبی کافی نہیں۔

اشرف جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1