سرکاری فیسیں خورد برد کرنیوالے رجسٹری محررز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سرکاری فیسیں خورد برد کرنیوالے رجسٹری محررز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کروڑوں روپے کی کمی فیس'وصولی میں ملوث پائے جانے والے رجسٹری  محرروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کر لیا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات اور ریونیو ذرائع کے مطا بق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کی رجسٹریشن برانچوں میں تعینات رہنے والے رجسٹری محرروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سٹیمپ برانچ کی جانب سے کئے جانے والے آڈٹ پیروں میں ان رجسٹری محرروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور کو تحریری رپورٹ دے رکھی ہے اور ان سے جلد از جلد ریکوری کئے جانے کے حوالے سے بھی متعدد چٹھیاں لکھی جاچکی ہیں گزشتہ دنوں ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ریونیوذرائع کے مطابق اس مراسلہ میں ایسے رجسٹری محروں کے خلاف فوری مقدمات کے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے حکومتی خزانے میں ریونیو جمع نہیں کروا رہے اور ابھی تک سیٹوں کے مزے لیتے ہوئے نوکریاں بھی کر رہے ہیں اس تما م کارروائی کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے دوسری جانب رجسٹری محروں کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر زیر التو ا ء  ء ریکوری سب رجسٹرار صاحبان کی ذمہ داری ہے بورڈ آف ریونیو کا کوئی بھی آفیسر اس ضمن میں ہم پر مقدمات کا اندراج کروانے کا اختیار نہیں رکھتا اور جوآڈٹ بورڈ آف ریونیو کی ٹیموں نے کئے ہیں اس حوالے سے ہم نے اپنے افسران کو تحریری جوابات بھی بھجوا دیئے ہیں 

مزید : میٹروپولیٹن 1