وزیر اعظم قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ عالمی سطح پر اٹھائیں،مجاہد عبدالرسول

  وزیر اعظم قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ عالمی سطح پر اٹھائیں،مجاہد ...

  



  لاہور (سٹی رپورٹر)مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مغر بی دنیا کے کمینہ پن کی انتہا ہے،،وزیراعظم عمران خان فوری طور پر ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھائیں۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔ 

 انہو ں نے کہاکہ   مغربی دنیا تہذیبی جنگ چھیڑ چکی، اس تہذیبی جنگ میں ان کے بنیادی نشانے قرآن پاک، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہیں،انہو ں نے کہاکہ مغرب قرآن پاک، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے وقتا فوقتا شر انگیز لٹریچر، فلمیں، کارٹون اور ناروے کے واقعہ کی طرح قابل نفرت حرکتیں بھی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ناروے کے ساتھ سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھائے اور قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ناورے کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے لئے کردار ادا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1