حکومتی ترجمانوں کااجلاس آج، فارن فنڈنگ کیس سمیت مختلف امور زیر غور آئینگے

  حکومتی ترجمانوں کااجلاس آج، فارن فنڈنگ کیس سمیت مختلف امور زیر غور آئینگے

  



 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کااجلاس (آج)پیر کو ہوگا جس میں فارن فنڈنگ کیس سمیت مختلف امور زیر غور آئینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے بعد حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس 25 نومبر کو شام 6 بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کے اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دیں گے۔ ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے پروپیگنڈہ سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، اجلاس میں حکومتی کارکردگی، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور بھی پربات ہوگی۔وزیراعظم ترجمانوں کو آگاہ کریں گے کہ موجودہ حالات میں حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے، ترجمانوں کو کور کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان اجلاس

مزید : صفحہ اول