جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے منتقلی کا معاملہ،آصف زر داری، فریال تالپور کی درخواست پر سماعت کل ہوگی 

جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے منتقلی کا معاملہ،آصف زر داری، فریال تالپور کی ...

  



 اسلام آباد (سٹاف رپوررٹر)جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی معاملہ پر سپریم کورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست پرسماعت(کل) سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔آصف زرداری اورفریال تالپور نے مقدمہ کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور نے مقدمہ کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مئی 2019سے زیر التوا ہے۔

جعلی کیس

مزید : صفحہ اول