واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش اشتہار جعلی ہے،پی ٹی اے

  واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش اشتہار جعلی ہے،پی ٹی اے

  



اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے وٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے، ٹی اے نے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔ ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا عوام سے گزارش ہے ایسے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیے www.pta.gov.pk یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔

پی ٹی اے

مزید : صفحہ اول