دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا بڑا ذریعہ ہیں،شمشیر شاہد

  دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا بڑا ذریعہ ہیں،شمشیر شاہد

  



لاہور(پ ر)قائم مقام منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان شمشیر شاہد نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا بہت بڑا ذریعہ ہیں،دینی مدارس کے طلباء ہم آہنگی کی دعوت دیتے ہیں۔مدارس پر دہشت گردی کا الزام لگا کر ا ن کو بدنام کرنا کفار کا ایجنڈا ہے، مدارس صرف اور صرف دینی تعلیم ہی دیتے ہیں دنیاوی تعلیم سے ان کا کوئی سروکار نہیں بلکہ دینی مدارس جدید دنیاوی تعلیم بھی دیتے ہیں اورجدید ترقی کے بھی حامی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قائم مقام منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان شمشیر شاہد نے مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرقائم مقام سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سہیل ناصر منصو ری اور ڈپٹی سیکر ٹری جنرل سرفراز اجمل سمیت سیکرٹری اطلاعات عتیق الرحمن بھی مو جود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1