قرآن کو جلانے والے بدترین قسم کے دہشتگرد ہیں،شفیق رضا

  قرآن کو جلانے والے بدترین قسم کے دہشتگرد ہیں،شفیق رضا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ قرآن کو جلانے والے بدترین قسم کے دہشت گرد ہیں، ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، واقعہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی توہین ہوئی اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ناروے میں قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی اور جلانے کے واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو جلانا اور اس کی توہین کرنا اسلام اور عالم اسلام پر براہ راست حملہ اور دنیا کے ایک ارب اسی کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری اور بدترین قسم کی دہشت گردی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1