حمزہ شہباز کیخلاف نیب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا،مریم اورنگزیب

      حمزہ شہباز کیخلاف نیب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا،مریم اورنگزیب

  



لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کررکھا ہے،حمزہ شہباز کے خلاف نیب اب تک کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بے گناہ کو ایک دن بھی قید کرنا ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔سیاسی مخالفین کا وجود مٹانے کے خبط میں مبتلا ذہنی پسماندہ، کم ظرف اور سیاسی جاہل ہیں۔شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز، مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں۔حمزہ شہباز پہلے بھی مشرف آمریت کا جرات، بہادری اور مثالی استقامت سے مقابلہ کرچکے ہیں بے گناہ لوگ کو جیلوں میں قید کر کے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز، مفتاح اسماعیل سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی، معیشت تباہ کی بے گناہ اسیران کو رہا کیاجائے اور انہیں ناحق قید رکھنے پر معافی مانگی جائے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول