ملکی حفاظت کیلئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنایا جائے،عزیز الرحمن

ملکی حفاظت کیلئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنایا جائے،عزیز الرحمن

  



لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا جمیل الرحمن اختر،حامد بلوچ، حکیم ارشاد حسین، محمدمسلم بلوچ، ملک محمدیونس نے کہا کہ ہے ا سلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے۔ اسلام پسند و محب وطن عناصر فتنہ قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور قادیانیوں کی ناپاک سازشوں کاآئینی و قانونی مقابلہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جو کہ تمام مسلمانوں کا دینی، ملی و قومی فرض ہیے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے 30نومبر کو رحمت فلو ملز راوی روڈ قصورپورہ میں منعقد ہونیوالی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگزاور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نارویجن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی اور قرآن مجید کی توہین پر احتجاج احسن اقدام مگر یہ ناکافی ہے حکومت ناروے کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرے۔آئے روز ناروے میں اس طرح کے توہین آمیز واقعات پیش آتے ہیں مگر ان توہین آمیز واقعات کو رکوانے میں حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی گئی

عزیز الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1