شادانی دربار کی تقریبات،ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

شادانی دربار کی تقریبات،ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)شادانی دربار سندھ کی تقریبات منانے کے لئے سائیں یو دھشٹر لال کی سربراہی میں 51 رکنی ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستا ن پہنچ گئے۔چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی جانب سے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز سید فراز عباس اور ترجمان عامر ہاشمی نے استقبال کیا۔ یودھیشتر لال نے کہاپاکستان ایک خوشحال، پر امن، اور امن پسند ملک ہے، ہم امن بھائی چارے، دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے ہندوؤں کے مندر 72سال بعد کھولے، ان کی تزئین و آرائش کا جو کام کیا وہ لائق تحسین ہے جس پرہم عمران خان حکومت کے شکر گزار ہیں، عمران خان حکومت نے ثابت کیا کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر رنے کہا ہر سال پہلے سے بڑھ کر یاتریوں کے لئے رہائش ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا بہترین انتظام کیا جاتا ہے،ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بھارت سے آنے والے ہندو وفد کو سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت خصوصی بسوں کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1