عوام مہنگائی کا سونامی لانے والی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں،اشرف بھٹی

عوام مہنگائی کا سونامی لانے والی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کا سونامی برپا کرنے والی حکومت سے فی الفور آزادی چاہتے ہیں ابھی بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی اپنا قبلہ درست کر لے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا شروع کردے وگرنہ عوام اس مہنگائی کا سونامی لانے والی حکومت کا بوریا بستر گول کردیں گے اور ظلم کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی کئی مرتبہ بجلی پانی گیس کے بلوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ظالم حکومت اب نہیں چلے گی۔۔

عوام ان حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں پہلے انہوں نے ایک ہفتے میں پانچ مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب انہوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1