قرآ ن مجیدکی بے حرمتی کرنیوالا ملعون،مسلمانوں کا مجرم ہے،حامد رضا

قرآ ن مجیدکی بے حرمتی کرنیوالا ملعون،مسلمانوں کا مجرم ہے،حامد رضا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سانحہ ناروے کا نوٹس لے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی کا سانحہ امن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ قرآن مجید جلانے والا ایک ارب 25 کروڑ اسلامیان عالم کا مشترکہ مجرم ہے۔ ناروے حکومت قرآن کی بے حرمتی کے مجرم کو عبرت کا نشان بنائیقرآن جلانے والے بدبخت پر حملہ کرنے والا غازی الیاس پوری امت مسلمہ کا ہیرو ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں منعقدہ علماء کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل سانحہ ناروے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1