بے روزگار سیاسی لیڈر ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،شاہد صدیق

  بے روزگار سیاسی لیڈر ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بے روز گار سیا سی لیڈر ملک میں ما یو سی پھیلا رہے ہیں،قومی خزانے پر نقب زنی لگانے والے ٹھگو ں اور جعلی اکانٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، الیکشن کمیشن نہ کوئی عدالت ہے نہ ٹریبونل، فارن فنڈنگ کیس صر ف طو طا کہا نی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اانہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے تھے پاکستان میں رہ کر ووٹ کو عزت دوں گا، جینا مرنا عوام کے ساتھ ہو گا مگروہ چنددن بھی جیل میں نہ گزارسکے۔

، شریف فیملی جھو ٹ بو لنے میں پاکستان کی نمبر ون فیملی ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف کیخلا ف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے والو ں کو بھی خا لی ہا تھ گھر جانا پڑے گا کیو نکہ فار ن فنڈنگ کیس سوائے طو طا کہانی کے کچھ بھی نہیں، اپوز یشن پی ٹی آئی کوبلیک میل کرنے کیلئے تمام حربے استعما ل کررہی ہے مگر ان کو ہر جگہ ناکامی کامنہ دیکھنا پڑ رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کو عوام نے کر پٹ لو گوں کے احتسا ب کا مینڈیٹ دیا ہے کپتان کسی صور ت عوام کوما یو س نہیں کرینگے۔حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی۔